QR CodeQR Code

اے این پی نے سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کو مسترد کردیا

6 Sep 2012 02:25

اسلام ٹائمز:سینٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے راتوں رات مک مکا کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی مسترد کرتے ہیں، چار سال سے دونوں جماعتیں آپس میں متفق نہیں ہوئیں، لیکن اب راتوں رات مک مکا کر لیا گیا۔ شاہی سید نے کہا کہ ہم بھی اتحادی ہیں ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ اس پر ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ہوتی، سازشی تھیوری سے پرہیز کرنا چاہیئے، بلدیاتی انتخابات کا ہونا لازمی ہے۔

این ایچ اے کی طرف سے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے غلط معملومات فراہم کرنے پر اے این پی کے زاہد خان اور جے یو آئی کے مولانا حمداللہ نے احتجاج کیا اس پر ڈپٹی چیئرمین نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر وزراء کی غلط بیانی ثابت ہو جائے تو معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کی بجائے متعلقہ وزیر کیخلاف تحریک استحقاق لانی چاہیے اور اس سے ایوان میں معافی منگوانی چاہیے۔ اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 193134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193134/اے-این-پی-نے-سندھ-میں-بلدیاتی-نظام-کی-بحالی-کو-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org