0
Thursday 6 Sep 2012 02:25

اے این پی نے سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کو مسترد کردیا

اے این پی نے سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی مسترد کرتے ہیں، چار سال سے دونوں جماعتیں آپس میں متفق نہیں ہوئیں، لیکن اب راتوں رات مک مکا کر لیا گیا۔ شاہی سید نے کہا کہ ہم بھی اتحادی ہیں ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ اس پر ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ہوتی، سازشی تھیوری سے پرہیز کرنا چاہیئے، بلدیاتی انتخابات کا ہونا لازمی ہے۔

این ایچ اے کی طرف سے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے غلط معملومات فراہم کرنے پر اے این پی کے زاہد خان اور جے یو آئی کے مولانا حمداللہ نے احتجاج کیا اس پر ڈپٹی چیئرمین نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر وزراء کی غلط بیانی ثابت ہو جائے تو معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کی بجائے متعلقہ وزیر کیخلاف تحریک استحقاق لانی چاہیے اور اس سے ایوان میں معافی منگوانی چاہیے۔ اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 193134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش