QR CodeQR Code

پشاور، بارودی مواد کے ہمراہ آنیوالا ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا فرار

6 Sep 2012 22:28

اسلام ٹائمز: سی سی پی او پشاور کے مطابق دو دہشتگرد بارود سے لیس ہتھ ریڑی لیکر آرہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ انہوں نے شروع کردی، ایک سو پانچ کلو گرام بارودی مواد برآمد برآمد کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے باڑہ شیخان میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ سی سی پی او پشاور امیتاز الطاف نے میڈیا کو بتایا کہ نواحی علاقے باڑہ شیخان میں دو دہشتگرد بارود سے لیس ہتھ ریڑی لیکر آرہے تھے کہ انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ امیتاز الطاف نے بتایا کہ ہتھ ریڑی سے ایک سو پانچ کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا، جس کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 193334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193334/پشاور-بارودی-مواد-کے-ہمراہ-ا-نیوالا-ایک-دہشتگرد-پولیس-کی-فائرنگ-سے-ہلاک-دوسرا-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org