QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائیلی طیارے کا حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

6 Sep 2012 22:39

اسلام ٹائمز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق ہماری تنظیم سے نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیارے نے وسطی غزہ کے نزدیک بریج کے علاقے میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جن میں بعض کی حالت نازک ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ مرنے والے فلسطینی اسرائیل پر راکٹ حملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق ان کی تنظیم سے نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 193336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193336/غزہ-پر-اسرائیلی-طیارے-کا-حملہ-3-فلسطینی-شہید-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org