QR CodeQR Code

نئے صوبوں کے قیام سے ترقی کو فروغ ملے گا، لطیف کھوسہ

7 Sep 2012 13:39

اسلام ٹائمز: گورنر پنجاب نے بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں نئے صوبوں کو بنانے کی مخالفت کر رہی ہیں وہ اس سلسلے میں آئندہ الیکشن میں عوام کے سامنے جوابدہ ہونگی۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تعلیمی اور معاشرتی ترقی کیلئے کوشاں ہے، نئے صوبوں کے بنانے سے علاقے میں ترقی کو فروغ ملے گا تاہم جو قوتیں نئے صوبوں کو بنانے کی مخالفت کر رہی ہیں وہ انکا جمہوری حق ہے اور وہ اس سلسلے میں آئندہ الیکشن میں عوام کے سامنے جوابدہ ہونگی۔ بہاول پور میں اسلامیہ یونیورسٹی میں 13ویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ اسلامیہ یونی ورسٹی علاقے میں تعلیمی و تحقیقاتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 193352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/193352/نئے-صوبوں-کے-قیام-سے-ترقی-کو-فروغ-ملے-گا-لطیف-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org