QR CodeQR Code

استنبول کانفرنس،طالبان سے مذاکرات کے لئے کرزئی کی حمایت کا اعلان

27 Jan 2010 12:28

امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں اور پاکستان سمیت افغانستان کے ہمسایہ ملکوں نے طالبان سے مذاکرات کے لئے صدر حامد کرزئی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے




سربراہ کانفرنس: طالبان سے مفاہمت کی حمایت
استنبول: افغانستان کے پڑوسی ممالک اور ترکی نے طالبان سے مفاہمت کی حمایت کر دی۔ استنبول میں افغانستان کے پڑوسی ممالک اور ترکی کی سربراہ کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے صدور اور ایران،چین،روس،ترکمانستان اور تاجکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں افغان صدر حامد کرزئی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔حامد کرزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے طالبان جو دہشت گردی نیٹ ورک یا القاعدہ کا حصہ نہیں وہ فرزند افغانستان ہیں۔ ان کی تعداد ہزاروں میں ہے اور انہیں مفاہمت کر کے قومی دھارے میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 19348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19348/استنبول-کانفرنس-طالبان-سے-مذاکرات-کے-لئے-کرزئی-کی-حمایت-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org