0
Wednesday 27 Jan 2010 12:28

استنبول کانفرنس،طالبان سے مذاکرات کے لئے کرزئی کی حمایت کا اعلان

استنبول کانفرنس،طالبان سے مذاکرات کے لئے کرزئی کی حمایت کا اعلان


سربراہ کانفرنس: طالبان سے مفاہمت کی حمایت
استنبول: افغانستان کے پڑوسی ممالک اور ترکی نے طالبان سے مفاہمت کی حمایت کر دی۔ استنبول میں افغانستان کے پڑوسی ممالک اور ترکی کی سربراہ کانفرنس ہوئی جس میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے صدور اور ایران،چین،روس،ترکمانستان اور تاجکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں افغان صدر حامد کرزئی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔حامد کرزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے طالبان جو دہشت گردی نیٹ ورک یا القاعدہ کا حصہ نہیں وہ فرزند افغانستان ہیں۔ ان کی تعداد ہزاروں میں ہے اور انہیں مفاہمت کر کے قومی دھارے میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 19348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش