QR CodeQR Code

قبائلی عوام پر اپنے فیصلے مسلط کرنے سے گریز کیا جائے، مولانا فضل الرحمن

9 Sep 2012 20:34

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے عوام کی رائے معلوم کرنے اور آئینی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت مقبول فیصلے بند کمروں میں خود کرتی ہے اور غیر مقبول فیصلے پارلیمنٹ پر چھوڑے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام پر اپنے فیصلے مسلط کرنے سے گریز کیا جائے۔ پشاور میں قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام مسلط کئے گئے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ قبائلی عمائدین نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے عوام کی رائے معلوم کرنے اور آئینی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں کو نظر انداز کرکے سنگین غلطی کی ہے۔ اب نگران حکومت کے قیام کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں نہ لے کر ایک اور غلط روایت قائم کررہی ہے۔ انہوں نے اے این پی کے ساتھ اتحاد کو خارج ازامکان قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 194066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194066/قبائلی-عوام-پر-اپنے-فیصلے-مسلط-کرنے-سے-گریز-کیا-جائے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org