QR CodeQR Code

جے یو آئی کی آل پارٹیز اپوزیشن کانفرنس، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے شرکت کی دعوت قبول کرلی

11 Sep 2012 23:37

اسلام ٹائمز: مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے وفد نے پروفیسر ابراہیم سے ملاقات کی، اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے وفد نے مولانا عطاء الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز اسلامی میں ملاقات کی اور جمعیت کی جانب سے طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جسے انہوں نے قبول کرلیا اور بعدازاں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں جماعت اسلامی شرکت کریگی اور جماعت اسلامی کی نمائندگی صوبائی نائب امیر مشتاق احمد خان کی قیادت میں سہ رکنی وفد کریگا۔ وفد کے دیگر ارکان میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسرار اللہ خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 194661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194661/جے-یو-آئی-کی-آل-پارٹیز-اپوزیشن-کانفرنس-جماعت-اسلامی-خیبر-پختونخوا-نے-شرکت-دعوت-قبول-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org