QR CodeQR Code

ملک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک سی آئی اے اور را کے مشترکہ پلان کا حصہ ہے، لیاقت بلوچ

12 Sep 2012 01:47

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نائن الیون واقعہ بھی امریکی گریٹ وار پلان نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ثابت ہوا ہے، لیکن پاکستان کے فوجی اور جمہوری حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے قومی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کے نائن الیون واقعہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی کو جنم دیا ہے، گیارہ سال گزر جانے کے بعد بھی اصل حقائق دنیا کے سامنے نہیں آئے، لیکن اس کی آڑ میں امریکا نے عراق، افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں انسانوں کو قتل کر دیا ہے، نائن الیون واقعہ بھی امریکی گریٹ وار پلان نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ثابت ہوا ہے، لیکن پاکستان کے فوجی اور جمہوری حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے قومی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم اور ناکام ریاست ثابت کرکے ایٹمی صلاحیت پر قبضہ کرنا دشمن کا اصل ہدف ہے، تخریب کاری، دہشت گردی، سکیورٹی اداروں پر حملے خطہ میں گریٹ پلان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے سے پہلے پاکستان کے بال و پر کاٹ دے اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بھارت کے آگے بطور چارہ پھینک کر جائے، اسی لیے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک امریکی سی آئی اے اور بھارتی را کے مشترکہ پلان کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 194680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194680/ملک-میں-دہشتگردی-کا-نیٹ-ورک-سی-آئی-اے-اور-کے-مشترکہ-پلان-حصہ-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org