0
Wednesday 12 Sep 2012 01:47

ملک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک سی آئی اے اور را کے مشترکہ پلان کا حصہ ہے، لیاقت بلوچ

ملک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک سی آئی اے اور را کے مشترکہ پلان کا حصہ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کے نائن الیون واقعہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی کو جنم دیا ہے، گیارہ سال گزر جانے کے بعد بھی اصل حقائق دنیا کے سامنے نہیں آئے، لیکن اس کی آڑ میں امریکا نے عراق، افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں انسانوں کو قتل کر دیا ہے، نائن الیون واقعہ بھی امریکی گریٹ وار پلان نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ثابت ہوا ہے، لیکن پاکستان کے فوجی اور جمہوری حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے قومی سلامتی کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم اور ناکام ریاست ثابت کرکے ایٹمی صلاحیت پر قبضہ کرنا دشمن کا اصل ہدف ہے، تخریب کاری، دہشت گردی، سکیورٹی اداروں پر حملے خطہ میں گریٹ پلان کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے سے پہلے پاکستان کے بال و پر کاٹ دے اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر بھارت کے آگے بطور چارہ پھینک کر جائے، اسی لیے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک امریکی سی آئی اے اور بھارتی را کے مشترکہ پلان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 194680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش