QR CodeQR Code

حالیہ بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان میں 23 شیعہ آبادیاں متاثر ہوئیں، اظہر کاظمی

12 Sep 2012 01:50

اسلام ٹائمز: ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ چوٹی زیریں میں شیعہ آبادیاں مکمل طور پر زیر آب آگئی ہیں، مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آگے بڑھ کر مومنین کی مدد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین کاظمی نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جہاں ملک کے دیگر حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہیں ضلع ڈیرہ غازی خان کی 23 شیعہ بستیوں کے تقریباً 3105 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل چوٹی زیریں جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے وہاں پر سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے، اور پوری کی پوری بستیاں زیر آب آ گئی ہیں۔ 

اُنہوں نے کہ ابتدائی طور شیعہ اکثریتی علاقوں اور خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ مومنین کو ریلیف پہنچانے کے لئے فوری طور امدادی کیمپ لگائے جا رہے ہیں، اُنہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ آگے بڑھ کر مومنین کی مدد کریں۔


خبر کا کوڈ: 194682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194682/حالیہ-بارشوں-کے-باعث-ڈیرہ-غازی-خان-میں-23-شیعہ-آبادیاں-متاثر-ہوئیں-اظہر-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org