1
0
Wednesday 12 Sep 2012 01:50

حالیہ بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان میں 23 شیعہ آبادیاں متاثر ہوئیں، اظہر کاظمی

حالیہ بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان میں 23 شیعہ آبادیاں متاثر ہوئیں، اظہر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین کاظمی نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جہاں ملک کے دیگر حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہیں ضلع ڈیرہ غازی خان کی 23 شیعہ بستیوں کے تقریباً 3105 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل چوٹی زیریں جو کہ شیعہ اکثریتی علاقہ ہے وہاں پر سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے، اور پوری کی پوری بستیاں زیر آب آ گئی ہیں۔ 

اُنہوں نے کہ ابتدائی طور شیعہ اکثریتی علاقوں اور خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ مومنین کو ریلیف پہنچانے کے لئے فوری طور امدادی کیمپ لگائے جا رہے ہیں، اُنہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ آگے بڑھ کر مومنین کی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 194682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نام ہو مجلس وحدت مسلمین اور بات صرف شیعہ بستیوں کی تو اچھا نہیں لگتا۔ انسانیت کی بات کرنی چاہیے۔
ہماری پیشکش