QR CodeQR Code

طالبان کی رواں سال آمدن 40 کروڑ ڈالر رہی، اقوام متحدہ

13 Sep 2012 00:39

اسلام ٹائمز: عالمی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقوم طالبان نے عطیات، مقامی لوگوں سے ٹیکس وصولی، منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور مختلف امدادی پروجیکٹس سے جمع کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طالبان نے رواں سال 400 ملین ڈالر کما لیے، یہ رقوم عطیات، مقامی لوگوں سے ٹیکس وصولی، منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور مختلف امدادی پروجیکٹس سے جمع کی گئی ہے، سب سے بڑا ذریعہ افیون کی فصل ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے مختلف ذرائع سے 400 ملین ڈالر اکھٹے کیے ہیں۔ ان 400 ملین ڈالرز میں سے 275 ملین ڈالر طالبان رہنمائوں تک پہنچے اور باقی سب نچلے درجے کے طالبان کے پاس گئے اور یہ سب رقم طالبان نیٹو افواج کے خلاف حملوں میں استعمال کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 194945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/194945/طالبان-کی-رواں-سال-آمدن-40-کروڑ-ڈالر-رہی-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org