QR CodeQR Code

اپوزیشن کے اعتراضات پر صوبوں کے پارلیمانی کمیشن پر نظرثانی ہو سکتی ہے، فہمیدہ مرزا

14 Sep 2012 23:29

اسلام ٹائمز:پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح الیکشن لڑ کر دوبارہ رکن قومی اسمبلی بننا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ صوبوں کی کمیشن کے لیے نام پارلیمانی لیڈر نے دیے، انہیں نہیں معلوم کہ اپوزیشن کے اعتراضات کیوں ہیں، نظرثانی کر کے اعتراضات دور کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی شق 56 کے تحت صدر پارلیمنٹ کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے، نگران وزیراعظم بننے کے حوالے سے خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح الیکشن لڑ کر دوبارہ رکن قومی اسمبلی بننا ہے۔ اگر اپوزیشن اور حکومت نے پل کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری ڈالی تو وہ یہ کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 195431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195431/اپوزیشن-کے-اعتراضات-پر-صوبوں-پارلیمانی-کمیشن-نظرثانی-ہو-سکتی-ہے-فہمیدہ-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org