QR CodeQR Code

گستاخانہ فلم کیخلاف جے یو آئی پشاور کا احتجاج

15 Sep 2012 02:11

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے اس گستاخی پر مسلمانوں سے معافی نہ مانگی اور آئندہ اس قسم کی ناپاک جسارت نہ کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی تو ہم اسلام کا پرچم وائٹ ہائوس پر نصب کرکے دکھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام پشاور اور بنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور امریکہ سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پشاور میں نماز جمعہ کے بعد جے یو آئی ضلع پشاور کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز توہین رسالت (ص) برداشت نہیں کرسکتے، اگر امریکہ نے اس گستاخی پر مسلمانوں سے معافی نہ مانگی اور آئندہ اس قسم کی ناپاک جسارت نہ کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی تو ہم اسلام کا پرچم وائٹ ہائوس پر نصب کرکے دکھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 195443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195443/گستاخانہ-فلم-کیخلاف-جے-یو-ا-ئی-پشاور-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org