0
Saturday 15 Sep 2012 02:11

گستاخانہ فلم کیخلاف جے یو آئی پشاور کا احتجاج

گستاخانہ فلم کیخلاف جے یو آئی پشاور کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کے خلاف جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام پشاور اور بنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور امریکہ سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا، پشاور میں نماز جمعہ کے بعد جے یو آئی ضلع پشاور کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز توہین رسالت (ص) برداشت نہیں کرسکتے، اگر امریکہ نے اس گستاخی پر مسلمانوں سے معافی نہ مانگی اور آئندہ اس قسم کی ناپاک جسارت نہ کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی تو ہم اسلام کا پرچم وائٹ ہائوس پر نصب کرکے دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 195443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش