QR CodeQR Code

نئے انتخابات سے ہی ملک کے حالات بدلے جا سکتے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

15 Sep 2012 22:08

اسلام ٹائمز:تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدان اپنا قبلہ درست کریں، عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تو ملا نہیں، اب ووٹ دیا تو پانی اور گھاس بھی نہیں ملے گا، ووٹ سوچ کر استعمال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ و ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان اپنا قبلہ درست کریں، نئے انتخابات سے ہی ملک کے حالات بدلے جا سکتے ہیں اور عوام ووٹ کا استعمال قومی فریضہ سمجھ کر کریں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان جسٹس پارٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تو ملا نہیں اگر اب ووٹ دیا تو پانی اور گھاس بھی نہیں ملے گا، عوام اپنا ووٹ سوچ کر استعمال کریں، الیکشن پر ووٹ ڈالنے جائیں پکنک منانے نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک تباہ ہو رہا ہے اسے مل کر بچانا ہو گا، نادہندہ اور کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہ دیں کوئی بھی جماعت ہو اچھے لوگوں کو ٹکٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے صنعت تباہ ہو رہی ہے جبکہ حکومتوں میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، سیاستدانوں کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 195710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195710/نئے-انتخابات-سے-ہی-ملک-کے-حالات-بدلے-جا-سکتے-ہیں-ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org