QR CodeQR Code

گیلانی خاندان نے ملک کے 12 بنیادی ادارے تباہ کئے، شیخ رشید

18 Sep 2012 14:13

اسلام ٹائمز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، کراچی اور لاھور کا سانحہ المناک ہے، اس سے بھی ملکی معیشت پر اثر پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے 12 بنیادی ادارے گیلانی خاندان نے تباہ کیے ہیں، پی آئی اے کے جہازوں کی یہ صورتحال ہے کہ انتالیس میں سے اکیس جہاز گرائونڈ ہیں اور حج سیزن بھی آچکا ہے، سابقہ دور میں لال مسجد، اکبر بگٹی اور چیف جسٹس کے خلاف فیصلہ بہت غلط تھا اور اس وقت پرویز مشرف جیل جا ئیں گے تو کوئی سیاسی مقام پائیں گے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملکی بقاء کے لئے وقت پر الیکشن انتہائی ضروری ہیں، ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، کراچی لاہور کے سانحے المناک ہیں، اس سے بھی ملکی معیشت پر اثر پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 195779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/195779/گیلانی-خاندان-نے-ملک-کے-12-بنیادی-ادارے-تباہ-کئے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org