QR CodeQR Code

اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی،اسے اسکا جواب مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا،حماس

1 Feb 2010 14:59

حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی ہے اور اسے اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔ یہ بات حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے محمد مبحوح کو شہید


غزہ:حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی ہے اور اسے اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔ یہ بات حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے محمد مبحوح کو شہید کر کے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کر دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ محمد مبحوح کو شہید کر کے اسرائیل نے پیغام دیا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور وہ ہر جگہ پر کارروائی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے بانی کمانڈر محمد مبحوح دبئی کے ایک ہوٹل میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ عرب ممالک کو اسرائیل کی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے۔انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے کو لگام ڈالنے کے لیے کارروائی کریں۔


خبر کا کوڈ: 19643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19643/اسرائیل-نے-جنگ-مقبوضہ-فلسطین-سے-باہر-منتقل-کر-دی-اسے-اسکا-جواب-مناسب-وقت-پر-دیا-جائے-گا-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org