QR CodeQR Code

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ احمقانہ اقدام ہوگا، ڈیگن

18 Sep 2012 14:11

اسلام ٹائمز: موساد کے سابق سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع ایہود بارک ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی بار بار دھمکیاں دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد کے سابق سربراہ ڈیگن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ ایک احمقانہ اقدام ثابت ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر حملے سے قبل اس کے ممکنہ نتائج اور دیگر تمام امکانات کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہے۔ بصورت دیگر اس جارحیت سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ موساد کے سابق سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع ایہود بارک ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی بار بار دھمکیاں دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 196475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/196475/ایران-کی-ایٹمی-تنصیبات-پر-اسرائیلی-حملہ-احمقانہ-اقدام-ہوگا-ڈیگن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org