QR CodeQR Code

عراق،کربلا کے نزدیک زائرین کے قافلے میں بم دھماکہ،17 زائرین جاں بحق،116زخمی

3 Feb 2010 15:19

عراق کے شہر کربلا سے 10کلومیٹر شرق کی جانب طوریج کے علاقے میں بم دھماکے سے 17 زائرین جاں بحق اور 116سے زائد زخمی ہو گئے۔عراقی پولیس کے مطابق بم ریڑھی میں نصب تھا۔دھماکے سے پیدل چلنے والے17 زائرین جاں بحق اور116 سے زائد زخمی


بغداد:عراق کے شہر کربلا  سے 10کلومیٹر شرق کی جانب طوریج کے علاقے میں بم دھماکے سے 17 زائرین جاں بحق اور 116سے زائد زخمی ہو گئے۔عراقی پولیس کے مطابق بم ریڑھی میں نصب تھا۔دھماکے سے پیدل چلنے والے17 زائرین جاں بحق اور116 سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے اور علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دو روز قبل بغداد کے مضافات میں خودکش دھماکے سے 50 سے زائد زائرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق دھماکہ کربلا کے مشرقی علاقے میں ہوا،جو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 19767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19767/عراق-کربلا-کے-نزدیک-زائرین-قافلے-میں-بم-دھماکہ-17-جاں-بحق-116زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org