0
Wednesday 3 Feb 2010 15:19

عراق،کربلا کے نزدیک زائرین کے قافلے میں بم دھماکہ،17 زائرین جاں بحق،116زخمی

عراق،کربلا کے نزدیک زائرین کے قافلے میں بم دھماکہ،17 زائرین جاں بحق،116زخمی
بغداد:عراق کے شہر کربلا  سے 10کلومیٹر شرق کی جانب طوریج کے علاقے میں بم دھماکے سے 17 زائرین جاں بحق اور 116سے زائد زخمی ہو گئے۔عراقی پولیس کے مطابق بم ریڑھی میں نصب تھا۔دھماکے سے پیدل چلنے والے17 زائرین جاں بحق اور116 سے زائد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے اور علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دو روز قبل بغداد کے مضافات میں خودکش دھماکے سے 50 سے زائد زائرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق دھماکہ کربلا کے مشرقی علاقے میں ہوا،جو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 19767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش