QR CodeQR Code

چار جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگی، جماعت اسلامی کا انتظار نہیں کرینگے، فضل الرحمان

24 Sep 2012 19:13

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنا مستقبل سنجیدہ قوتوں کے حوالے کرنا ہوگا، قوم موجودہ قیادت کی وجہ سے شرمندہ ہے۔ اداروں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چار جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی۔ جماعت اسلامی کا انتظار نہیں کریں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنا مستقبل سنجیدہ قوتوں کے حوالے کرنا ہوگا، بیرونی امداد کے بجائے ملکی وسائل پر انحصار کرنا ہوگا، امن اور معیشت بنیادی چیزیں ہیں، پرتشدد مظاہروں سے دنیا کو غلط تاثر ملا، سپریم کورٹ تحقیقات کرے۔ دیگر ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کا مزید انتظار نہیں کیا جائے گا۔ قوم موجودہ قیادت کی وجہ سے شرمندہ ہے۔ اداروں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 198258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198258/چار-جماعتیں-ایم-اے-کے-پلیٹ-فارم-سے-الیکشن-لڑینگی-جماعت-اسلامی-کا-انتظار-نہیں-کرینگے-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org