QR CodeQR Code

ملتان، گستاخانہ فلم کے خلاف ایمپلائز یونین کا احتجاج

24 Sep 2012 23:48

اسلام ٹائمز: ریلی ایکسائز آفس سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک پر ختم ہوئی، مظاہرین نے امریکا مخالف بینر اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ فلم کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، صحافیوں، طلباء اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے، ملتان میں ایم ڈی اے ایمپلائز یونین نے توہین آمیز فلم کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی، ریلی ایکسائز آفس سے شروع ہو کر ایم ڈی اے چوک پر ختم ہوئی، مظاہرین نے امریکا مخالف بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک شاتم رسول (ص) کو پھانسی نہیں دی جاتی، اُنہوں نے کہا کہ امریکی فلمساز نے توہین آمیز فلم بنا کر مسلمانوں کے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے، ہم ناموس رسالت (ص) کی خاطر اپنی جان تک قربان کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 198308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198308/ملتان-گستاخانہ-فلم-کے-خلاف-ایمپلائز-یونین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org