QR CodeQR Code

گلگت شہر میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو دوبارہ منظم کردیا گیا

25 Sep 2012 14:46

اسلام ٹائمز: آئی جی پی گلگت بلتستان کی ہدایات پر ایگل سکواڈ ضلع گلگت میں ایس پی کے ماتحت اپنے فرائض سر انجام دے گی جبکہ ایگل اسکواڈ میں جوانوں کی تعداد بڑھا کر دن کے اوقات میں بھی ڈیوٹی پر معمور کرنے کے بارے میں بھی تجویز زیر غور ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو دوبارہ منظم کردیا گیا ہے جو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے گشت پر معمور رہیں گے۔ محکمہ پولیس کے تعلقات عامہ کے آفیسر مبارک جان کے بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے آئی جی پی عثمان زکریا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایگل اسکواڈ کو منظم کرکے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں اور ایگل اسکواڈ کو کمیونیکیشن کی جدید سہولیات فراہم کرکے مسلح کردیا گیا ہے، جو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک جوٹیال سے بسین آر سی سی پل تک گشت کرینگے۔

ایگل اسکواڈ میں 35 تازہ دم پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور سب انسپکٹر محمد اسحاق کو ری آرگنائزیشن کے بعد ایگل اسکواڈ کا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔ ایگل اسکواڈ شہر میں رات بھر گشت کرے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے چوکس رہے گی۔ آئی جی پی کی ہدایات پر ایگل اسکواڈ ضلع گلگت میں ایس پی کے ماتحت اپنے فرائض سرانجام دے گی جبکہ ایگل اسکواڈ میں جوانوں کی تعداد بڑھا کر دن کے اوقات میں بھی ڈیوٹی پر معمور کرنے کے بارے میں بھی تجویز زیر غور ہے۔


خبر کا کوڈ: 198517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/198517/گلگت-شہر-میں-پولیس-کے-ایگل-اسکواڈ-کو-دوبارہ-منظم-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org