0
Tuesday 25 Sep 2012 14:46

گلگت شہر میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو دوبارہ منظم کردیا گیا

گلگت شہر میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو دوبارہ منظم کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت شہر میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو دوبارہ منظم کردیا گیا ہے جو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے گشت پر معمور رہیں گے۔ محکمہ پولیس کے تعلقات عامہ کے آفیسر مبارک جان کے بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے آئی جی پی عثمان زکریا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایگل اسکواڈ کو منظم کرکے ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں اور ایگل اسکواڈ کو کمیونیکیشن کی جدید سہولیات فراہم کرکے مسلح کردیا گیا ہے، جو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک جوٹیال سے بسین آر سی سی پل تک گشت کرینگے۔

ایگل اسکواڈ میں 35 تازہ دم پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے اور سب انسپکٹر محمد اسحاق کو ری آرگنائزیشن کے بعد ایگل اسکواڈ کا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔ ایگل اسکواڈ شہر میں رات بھر گشت کرے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے چوکس رہے گی۔ آئی جی پی کی ہدایات پر ایگل اسکواڈ ضلع گلگت میں ایس پی کے ماتحت اپنے فرائض سرانجام دے گی جبکہ ایگل اسکواڈ میں جوانوں کی تعداد بڑھا کر دن کے اوقات میں بھی ڈیوٹی پر معمور کرنے کے بارے میں بھی تجویز زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 198517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش