QR CodeQR Code

پشاور، دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

28 Sep 2012 18:42

اسلام ٹائمز: بڈھ بیر کے علاقہ میں حکم خان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، اسکواڈ کا اہلکار حکم خان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں حکم خان جاں بحق اور اس کے دیگر 3 ساتھی شدید زخمی ہو گئے، واضح رہے کہ حکم خان اس سے قبل بھی بم ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 199219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199219/پشاور-دوسروں-کی-جان-بچانے-کوشش-میں-بم-ڈسپوزل-اسکواڈ-کا-اہلکار-اپنی-سے-ہاتھ-دھو-بیٹھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org