0
Friday 28 Sep 2012 18:42

پشاور، دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پشاور، دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، اسکواڈ کا اہلکار حکم خان اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں حکم خان جاں بحق اور اس کے دیگر 3 ساتھی شدید زخمی ہو گئے، واضح رہے کہ حکم خان اس سے قبل بھی بم ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 199219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش