QR CodeQR Code

ایرانی جوہری مسئلے کا بہتر حل سفارتکاری ہے،چین

6 Feb 2010 13:46

چین نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔جوہری مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے میونخ میں اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات کی،جس میں ایرانی جوہری مسئلے پر بات چیت


میونخ:چین نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔جوہری مسئلے کو سفارتکاری کے ذریعے بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے میونخ میں اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات کی،جس میں ایرانی جوہری مسئلے پر بات چیت کی گئی۔جرمنی کے شہر میونخ میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں چینی وزیر خارجہ یانگ جے ژی نے کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کی پیشکش پر بات چیت کیلئے اپنے دروازے بند نہیں کئے،خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سفارت کاری اور بات چیت کا راستہ اپنانے سے مسئلے کا بہتر حل سامنے آسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 19930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19930/ایرانی-جوہری-مسئلے-کا-بہتر-حل-سفارتکاری-ہے-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org