QR CodeQR Code

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی،امریکی اخبار

6 Feb 2010 15:20

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان


نیویارک:امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی ہے۔انہوں نے قیادت سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں میں ایک بچے سمیت تین افراد کو خود کوڑے بھی لگائے۔مولوی نورجمال کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ سرگرم طالبان کمانڈر رہا ہے۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے۔تاہم ان کی ہلاکت کے ثبوت ملنا باقی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 19946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19946/حکیم-اللہ-محسود-کی-ہلاکت-کے-بعد-مولوی-نور-جمال-نے-کالعدم-تحریک-طالبان-پاکستان-قیادت-سنبھال-لی-امریکی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org