QR CodeQR Code

امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کیلئے منافقین اور القاعدہ کا استعمال کر رہا ہے، فیروزآبادی

1 Oct 2012 00:31

اسلام ٹائمز: تھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کے لیے ان جنگوں میں منافقین اور القاعدہ جیسے دھشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے آج تھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی جانب سے دھشتگرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں دھشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویدار ہے کہ القاعدہ کے ساتھ برسوں کی جنگ کے بعد، آج ملت شام کے خلاف القاعدہ کا اتحادی بنا ہوا ہے اور دھشتگرد گروہ منافقین ایم کے او کو بھی کہ جس نے ایران کے سترہ ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا ہے، دھشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 199884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/199884/امریکہ-عالم-اسلام-میں-اپنے-جنگی-اخراجات-کمی-کیلئے-منافقین-اور-القاعدہ-کا-استعمال-کر-رہا-ہے-فیروزآبادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org