0
Monday 1 Oct 2012 00:31

امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کیلئے منافقین اور القاعدہ کا استعمال کر رہا ہے، فیروزآبادی

امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کیلئے منافقین اور القاعدہ کا استعمال کر رہا ہے، فیروزآبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی کے لیے ان جنگوں میں منافقین اور القاعدہ جیسے دھشت گرد گروہوں کو استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے آج تھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی جانب سے دھشتگرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں دھشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویدار ہے کہ القاعدہ کے ساتھ برسوں کی جنگ کے بعد، آج ملت شام کے خلاف القاعدہ کا اتحادی بنا ہوا ہے اور دھشتگرد گروہ منافقین ایم کے او کو بھی کہ جس نے ایران کے سترہ ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا ہے، دھشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 199884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش