QR CodeQR Code

عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ ہے، جو کسی اور کہنے پر کیا جارہا ہے، بشیر بلور

4 Oct 2012 22:25

اسلام ٹائمز: سینئر وزیر خیبر پختونخوا کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ صوبے میں اے این پی کی حکومت نہ ہوتی تو نہ صوبہ ہوتا اور نہ ہی ملک ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ ہے، جو کسی اور کہنے پر کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، بشیر احمد بلور نے کہا کہ صوبائی حکومت امن ماچ میں کوئی رخنہ نہیں ڈالے گی۔ صوبے میں اے این پی کی حکومت نہ ہوتی تو نہ صوبہ ہوتا اور نہ ہی ملک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کئے مگر انہوں نے پھر بھی حکومتی رٹ چینلنج کی اور بونیر میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دہشت گردی چھوڑ دیں تو حکومت ان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 200878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/200878/عمران-خان-کا-وزیرستان-مارچ-ڈرامہ-ہے-جو-کسی-اور-کہنے-پر-کیا-جارہا-بشیر-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org