0
Thursday 4 Oct 2012 22:25

عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ ہے، جو کسی اور کہنے پر کیا جارہا ہے، بشیر بلور

عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ ہے، جو کسی اور کہنے پر کیا جارہا ہے، بشیر بلور
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیرستان مارچ ڈرامہ ہے، جو کسی اور کہنے پر کیا جارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، بشیر احمد بلور نے کہا کہ صوبائی حکومت امن ماچ میں کوئی رخنہ نہیں ڈالے گی۔ صوبے میں اے این پی کی حکومت نہ ہوتی تو نہ صوبہ ہوتا اور نہ ہی ملک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کئے مگر انہوں نے پھر بھی حکومتی رٹ چینلنج کی اور بونیر میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دہشت گردی چھوڑ دیں تو حکومت ان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 200878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش