QR CodeQR Code

حب ریور روڈ، ایس آئی یو کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

5 Oct 2012 03:40

اسلام ٹائمز: گرفتار ٹارگٹ کلرز نادر حسین، محمد سعید، شاہ نواز احمد اور زاہد علی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار شدگان سے 4 پستول، 4 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں، گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مقابلے کے بعد 4 رکنی ٹارگٹ کلر گروہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو، سی آئی اے محمد فاروق اعوان کے ٹاسک پر ایس آئی یو کی ٹیم نے سعید آباد تھانہ کی حدود حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے 4 ٹارگٹ کلرز نادر حسین، محمد سعید، شاہ نواز احمد اور زاہد علی کو گرفتار کرکے 4 پستول، 4 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 201002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/201002/حب-ریور-روڈ-ایس-آئی-یو-کی-کارروائی-ٹارگٹ-کلنگ-میں-ملوث-4-رکنی-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org