0
Friday 5 Oct 2012 03:40

حب ریور روڈ، ایس آئی یو کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

حب ریور روڈ، ایس آئی یو کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مقابلے کے بعد 4 رکنی ٹارگٹ کلر گروہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو، سی آئی اے محمد فاروق اعوان کے ٹاسک پر ایس آئی یو کی ٹیم نے سعید آباد تھانہ کی حدود حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی اور فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے 4 ٹارگٹ کلرز نادر حسین، محمد سعید، شاہ نواز احمد اور زاہد علی کو گرفتار کرکے 4 پستول، 4 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 201002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش