QR CodeQR Code

ہنگو، طالبان کمانڈر کے گھر کے باہر مخالف گروپ کے دو خود کش حملے

5 Oct 2012 22:34

اسلام ٹائمز: ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر نیاز سعید احمد کے مطابق سرک دانہ میں طالبان کمانڈر نبی حنفی کے گھر کے باہر مخالف طالبان گروپ نے حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں طالبان کمانڈر کے گھر کے باہر ہونے والے دو خودکش حملوں میں حملہ آور مارے گئے، ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر نیاز سعید احمد کے مطابق سرک دانہ میں طالبان کمانڈر نبی حنفی کے گھر کے باہر مخالف طالبان گروپ نے حملہ کیا، جس میں دو خودکش حملہ آور مارے گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں نبی حنفی کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جبکہ جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آوروں کے اعضاء بھی مل گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 201138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/201138/ہنگو-طالبان-کمانڈر-کے-گھر-باہر-مخالف-گروپ-دو-خود-کش-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org