QR CodeQR Code

ملالہ یوسف زئی کو تعلیم سے محبت کی سزا دی گئی، میاں افتخار حسین

9 Oct 2012 19:17

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک نہتی بچی سے خوفزدہ ہیں، دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کرنا دہشت گردی ہے۔ دہشت گرد امن اور تعلیم پسند نہیں اس لئے انہوں نے ملالہ کو تعلیم سے محبت کی سزا دی۔ اس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ امن کی بات کرنے والوں میں موت بانٹی جا رہی ہے۔ دہشت گرد جب کمزور ہو جائیں تو اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے امن کیلئے کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں افتخار حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شورش زدہ علاقہ، وہاں امن بحال کرنے کے لیے مذاکرات کئے جائیں اور دہشت گرد اگر کسی صورت نہ مان رہے ہوں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 202264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202264/ملالہ-یوسف-زئی-کو-تعلیم-سے-محبت-کی-سزا-دی-گئی-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org