0
Tuesday 9 Oct 2012 19:17

ملالہ یوسف زئی کو تعلیم سے محبت کی سزا دی گئی، میاں افتخار حسین

ملالہ یوسف زئی کو تعلیم سے محبت کی سزا دی گئی، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر فائرنگ کرنا دہشت گردی ہے۔ دہشت گرد امن اور تعلیم پسند نہیں اس لئے انہوں نے ملالہ کو تعلیم سے محبت کی سزا دی۔ اس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ امن کی بات کرنے والوں میں موت بانٹی جا رہی ہے۔ دہشت گرد جب کمزور ہو جائیں تو اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے امن کیلئے کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں افتخار حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شورش زدہ علاقہ، وہاں امن بحال کرنے کے لیے مذاکرات کئے جائیں اور دہشت گرد اگر کسی صورت نہ مان رہے ہوں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 202264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش