QR CodeQR Code

طالبان دراصل ظالمان ہیں

ملالہ یوسفزئی کی صحت کیلئے آئندہ چھتیس گھنٹے بہت اہم ہیں، رحمان ملک

10 Oct 2012 21:06

اسلام ٹائمز:سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کو دو مرتبہ سیکورٹی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس کے والدین نے انکار کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی صحت کیلئے آئندہ چھتیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔ ملالہ پر حملہ کرنے والے پہاڑوں سے نیچے آئے تھے۔ حملے میں وین کا ڈرائیور بھی قصور وار ہے جس نے ملزمان کے کہنے پر گاڑی روکی۔ انھوں نے کہا کہ طالبان بہت سے گروپوں میں بٹ چکے ہیں اس لئے فی الحال یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ ملالہ پر حملہ طالبان نے ہی کیا یا نہیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو ماضی میں دو مرتبہ سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی مگر ملالہ کے والدین نے سیکورٹی لینے سے انکار کردیا۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے دہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ تو جمع کرادیا ہے مگر بہتر ہوتا اگر وہ اپنی جائیداد کی تفصیل بھی بتاتے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کو ایف سی نے نہیں روکا۔


خبر کا کوڈ: 202580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202580/ملالہ-یوسفزئی-کی-صحت-کیلئے-آئندہ-چھتیس-گھنٹے-بہت-اہم-ہیں-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org