0
Wednesday 10 Oct 2012 21:06
طالبان دراصل ظالمان ہیں

ملالہ یوسفزئی کی صحت کیلئے آئندہ چھتیس گھنٹے بہت اہم ہیں، رحمان ملک

ملالہ یوسفزئی کی صحت کیلئے آئندہ چھتیس گھنٹے بہت اہم ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی صحت کیلئے آئندہ چھتیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔ ملالہ پر حملہ کرنے والے پہاڑوں سے نیچے آئے تھے۔ حملے میں وین کا ڈرائیور بھی قصور وار ہے جس نے ملزمان کے کہنے پر گاڑی روکی۔ انھوں نے کہا کہ طالبان بہت سے گروپوں میں بٹ چکے ہیں اس لئے فی الحال یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ ملالہ پر حملہ طالبان نے ہی کیا یا نہیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو ماضی میں دو مرتبہ سیکورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی مگر ملالہ کے والدین نے سیکورٹی لینے سے انکار کردیا۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف نے دہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ تو جمع کرادیا ہے مگر بہتر ہوتا اگر وہ اپنی جائیداد کی تفصیل بھی بتاتے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کو ایف سی نے نہیں روکا۔
خبر کا کوڈ : 202580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش