QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

12 Oct 2012 17:17

اسلام ٹائمز: اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے نمائندگان شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13 اور 14 اکتوبر کو ٹائون شپ لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور اُن کی کابینہ کے افراد شرکت کریں گے، اجلاس میں تمام اضلاع اپنی گزشتہ کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، اجلاس میں عشرہ ناموس رسالت (ص)، موجودہ ملکی صورتحال اور مجلس وحدت مسلمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 202872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202872/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کی-صوبائی-شوری-کا-اجلاس-13-اور-14-اکتوبر-کو-لاہور-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org