0
Friday 12 Oct 2012 17:17

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13 اور 14 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 13 اور 14 اکتوبر کو ٹائون شپ لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور اُن کی کابینہ کے افراد شرکت کریں گے، اجلاس میں تمام اضلاع اپنی گزشتہ کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، اجلاس میں عشرہ ناموس رسالت (ص)، موجودہ ملکی صورتحال اور مجلس وحدت مسلمین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 202872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش