QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا

12 Oct 2012 19:51

اسلام ٹائمز:ٹرین مارچ کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے، ٹرین مارچ کے دوران 25 ریلوے سٹیشنوں پر جلسے ہوں گے جبکہ ٹرین مارچ 15 اکتوبر کو رات 9 بجے راولپنڈی میں ختم ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام گستاخانہ فلم، ڈرون حملوں، دہشت گردی اور مہنگائی کے خلاف ’’ٹرین مارچ‘‘ 14 اکتوبر کو شام 5 بجے تیزگام کے ذریعے کراچی سے شروع ہو گا۔ ٹرین مارچ کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے۔ ٹرین مارچ کے دوران 25 ریلوے سٹیشنوں پر جلسے ہوں گے جبکہ ٹرین مارچ 15 اکتوبر کو رات 9 بجے راولپنڈی میں ختم ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیل نے ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین مارچ کا قافلہ 14 اکتوبر کو 7:30 پر حیدرآباد، 9:00 بجے ٹنڈر آدم، 10:00 بجے نواب شاہ، 11:00 بجے محراب پورپہنچے گا۔

بعدازاں ٹرین مارچ 12:00 بجے خیرپور، 12:30 پر روہڑی جبکہ 15 اکتوبر کو رات 3:00 بجے رحیم یار خان، 4:00 بجے خان پور، 5:30 پر بہاولپور، صبح 7:00 بجے ملتان، 8:00 بجے خانیوال، 9:00 بجے میاں چنوں، 10:30 پر ساہیوال، 11:00 بجے اوکاڑہ، 12:00 بجے پتوکی، 12:30 پر رائیونڈ، 1:00 بجے کوٹ لکھپت، 2:00 بجے لاہور، 3:00 بجے گوجرانوالہ، 4:00 بجے وزیرآباد، 4:30 پر لالہ موسیٰ، 5:30 پر جہلم اور 8:30 پر راولپنڈی پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 203017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203017/سنی-اتحاد-کونسل-کا-ٹرین-مارچ-14-اکتوبر-کو-کراچی-سے-شروع-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org