QR CodeQR Code

افغانستان علماء کونسل نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا

17 Oct 2012 01:05

اسلام ٹائمز: کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خود کش حملہ اسلام میں حرام ہے، اسلام میں یہ عمل ناپسندیدہ ترین ہے، بیگناہ افراد کے قتل کیخلاف ہر عالم دین فتوی دے سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے علماء نے خودکش حملوں کو حرام قرار دے دیا ہے۔ منگل کو افغانستان علماء کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ اسلام میں حرام ہے اور بیگناہ افراد کے قتل کے خلاف ہر عالم دین فتوی دے سکتا ہے۔ افغانستان کے علماء کی کونسل کے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش حملوں کے ذریعے بے گناہ افراد کا قتل حرام اور اسلام میں یہ عمل انتہائی ناپسندیدہ شمار ہوتا ہے۔ خودکش حملے کی اسلام میں کوئی بنیاد نہیں اور اس طرح کے حملے قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ کے افراد خودکش حملے کرتے ہیں جس میں اب تک متعدد افراد مارے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 204169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204169/افغانستان-علماء-کونسل-نے-خودکش-حملوں-کو-حرام-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org