0
Wednesday 17 Oct 2012 01:05

افغانستان علماء کونسل نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا

افغانستان علماء کونسل نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے علماء نے خودکش حملوں کو حرام قرار دے دیا ہے۔ منگل کو افغانستان علماء کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ اسلام میں حرام ہے اور بیگناہ افراد کے قتل کے خلاف ہر عالم دین فتوی دے سکتا ہے۔ افغانستان کے علماء کی کونسل کے اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش حملوں کے ذریعے بے گناہ افراد کا قتل حرام اور اسلام میں یہ عمل انتہائی ناپسندیدہ شمار ہوتا ہے۔ خودکش حملے کی اسلام میں کوئی بنیاد نہیں اور اس طرح کے حملے قرآن و حدیث کی روشنی میں جائز نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ کے افراد خودکش حملے کرتے ہیں جس میں اب تک متعدد افراد مارے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 204169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش