QR CodeQR Code

مسلم لیگ نواز نے آزاد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

18 Oct 2012 10:09

اسلام ٹائمز: مظفرآباد میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل (ن) کے رہنما نے کہا کہ کسی کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ ہم نے 26جون کے فراڈ الیکشن کو تسلیم نہیں کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، صدرمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی اندرونی جنگ نے آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) عدم اعتماد کے کسی کھیل کا حصہ بنے گی نہ ہی اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے دے گی۔ ہم نے 26 جون کے فراڈ الیکشن کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ نوجوان آزاد خطہ کے تعمیری کاموں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جب بھی الیکشن صاف شفاف ہوئے تو مسلم لیگ (ن) ہی آزاد خطہ کی بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ ملالہ یوسف زئی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

راجہ فاروق خان نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں، کوارڈینیٹروں اور مشیروں کی فوج بھرتی کی جا رہی ہے، بندر بانٹ عوام کے پیسے سے کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدم اعتماد کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔ پی پی کی اندرونی جنگ نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے تحفظات ابھی تک دور نہیں کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 204451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204451/مسلم-لیگ-نواز-نے-آزاد-حکومت-کیخلاف-تحریک-عدم-اعتماد-کا-حصہ-بننے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org