0
Thursday 18 Oct 2012 10:09

مسلم لیگ نواز نے آزاد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

مسلم لیگ نواز نے آزاد حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے سے انکار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، صدرمسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کی اندرونی جنگ نے آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) عدم اعتماد کے کسی کھیل کا حصہ بنے گی نہ ہی اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے دے گی۔ ہم نے 26 جون کے فراڈ الیکشن کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ نوجوان آزاد خطہ کے تعمیری کاموں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جب بھی الیکشن صاف شفاف ہوئے تو مسلم لیگ (ن) ہی آزاد خطہ کی بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ ملالہ یوسف زئی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

راجہ فاروق خان نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیں، کوارڈینیٹروں اور مشیروں کی فوج بھرتی کی جا رہی ہے، بندر بانٹ عوام کے پیسے سے کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدم اعتماد کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔ پی پی کی اندرونی جنگ نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم کے تحفظات ابھی تک دور نہیں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 204451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش