QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا، عمران خان

18 Oct 2012 20:53

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے امن نہیں آسکتا بلکہ دہشتگردی پھیلتی ہے، جس سے نقصان ملک کو ہی ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا، ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مظلوموں کی جماعت ہے، اس لئے کسان دوست پالیسی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے، اگر چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ن لیگ کی کرپشن کی وجہ سے غریب غریب تر ہو گیا ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن سے امن نہیں آ سکتا بلکہ دہشتگردی پھیلتی ہے، جس سے نقصان ملک کو ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے۔


خبر کا کوڈ: 204635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204635/تحریک-انصاف-کا-سونامی-نومبر-میں-دیہات-رخ-کرے-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org